سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کر کے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔
قابض بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 روز میں 9 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ایک روز قبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چار کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔
بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں بھی خاندان کے حوالے نہیں کیں۔شہدا کے لواحقین لاشوں کے حصول کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔