کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہونے والے مظالم پر دنیا کی بے حسی قابل دید ہے، اگر کہا جائے کہ ہالوکاسٹ میں یہودیوں کو بلکل صحیح مارا گیا تھا اور وہ اسی درد ناک موت کے حقدار تھے تو فورا عالمی ادارے حرکت میں آ جائیں گے،اگر امریکہ میں بکری کا بچہ کوئی مسلمان ماردے تو دنیا جہاں میں واویلہ مچایا جائے گا کہ مسلمان نے عالمی دہشت گردی کردی ہے جب کہ بھارت کشمیر میں ہر روز ایک سے دو کشمیری شہید کر رہا ہے، ہر روز کئی سو کشمیریوں کو زدو کوب اور زخمی کیا جاتا ہے۔
بیلٹ گن سے ان کے جسم چھلنی کررہا ہے، عالمی ادارے کشمیریوں کی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو مزید شہ دے رہے ہیں، مسلمانوں کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا اور دنیا جہاں میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہو گا،قومی رابطہ مہم بعنوان تعمیر پاکستان کے موقع پر صوبہ سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوجائیں،گستاخ بلاگرز کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے ، توہین مذہب اور توہین رسالت کا کوئی فرس پاکستان میں برداشت نہیں ہے،کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس منصوبہ بندی ہونی چاہیے کہ اگر بھارت جنگ کا آغاز کردیتا ہے تو ہماری جوابی کاروائی کیا ہوگی او ر دفاع کیسے کرینگے، شہری دفاعی اقدامات کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ تمام قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اے پی سی بلا کر کشمیر پر حتمی پالیسی ترتیب دی جائے، فلسطین اور شام پر بات کی جائے،کب تک مسلمانوں کا خون بہتا رہے گا اور امت خاموش تماشائی بنی رہے گی، ، اس موقع صوبہ سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم جنید مصطفی سرھیو نے کہا کہ قومی رابطہ مہم بعنوان تعمیر پاکستان کا آغاز کردیا گیا ہے،ملک کے طول و عرض میں ہر ضلع و ہر تحصیل کا دورہ کریں گے، تمام اضلاع کانفرنسز و سیمینارمنعقد کر کے نوجوان طلبہ کے دلوں کو آزادی کشمیر کے جذبے سے سرشار کرینگے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیری ہمارے بھائی ہیںاورکشمیر کی آذادی پاکستان کی تکمیل ہے، ہماری نوجوان نسل کو ہمیشہ کشمیر کی تاریخ اور ہندوستانی ظلم و ستم کے حقائق سے دور رکھا گیا، انجمن طلبہ اسلام کی مہم کا مقصد کشمیر ،فلسطین اور شام کے حالات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس موقع صوبہ سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ کل بروز 8 اپریل ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان میں ملک گیر ذمہ داران اور ہمدردوں کا تربیتی اجتماع بعنوان ناموس رسالتۖ اور ہماری ذمہ داریاں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں مرکزی صدر زبیر صدیقی ہزاروی اور مرکزی ناظم اعلیٰ عثمان محی الدین نورانی ، جے یو پی کے مرکزی رہنما مولانا شجاع الحق شاہ صاحب اور مولانا عبدالمجید جتک صاحب تربیتی خطاب کرینگے، دو روزہ تربیتی سیمینار پہلے دن ظہر سے عشاء اور دوسرے دن فجر سے ظہر تک جاری رہے گا، تربیتی سیمینار سے پہلے مرکزی مجلس شوریٰ اور مرکزی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، سندھ ،پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور آذاد جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے نمائندہ ذمہ داران شرکت کرینگے، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے بھی اظہار خیال کیا۔