کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو فیورٹ نیشن قرار دینے والے عناصر اپنی حرکات پر پاکستان اور کشمیر کے لاکھوں شہداء سے معافی مانگیں، کشمیر میں جوکچھ ہورہا ہے وہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکہ و اسرائیل بھارت کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو کشمیر میں ہوتا ہوا ظلم نظر نہیں آرہا ہے، ایک کے بعد ایک اسلامی ملک کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے اور عالم کفر اس پر یکجا ہے ، اسلام کی امارت ڈھانے کے لئے کفار ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں جب کہ اسلامی ممالک کے سربراہان کسی بھی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں لے رہے ہیں ،وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وطن واپسی کے ساتھ ہی آزاد کشمیر اور جموں کشمیر کے ملحقہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کرتے اور بھارت کو سخت ترین پیغا م دیتے کہ حقیقی معنوں میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ہمیں ایسا کوئی بھی حکمران اور آرمی جنرل قابل قبول نہیں ہے جو کشمیر کاز پر نرم رویہ رکھتے ہوئے بھارت کے ریاستی جبر پر خاموش رہے، تین ہفتوں میں دو ہزار نہتے کشمیری زخمی کیے گئے جب کہ ساٹھ سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں، عالمی میڈیا کشمیریوں پر کیے گئے مظالم پر مکمل خاموش ہے، جب کہ پاکستان کا دفتر خارجہ فقط احتجاج اور زبانی گزارش اور عرضی تک محدود ہے، جمعیت علماء پاکستان کی میڈیا ٹیم کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ کشمیر کاز پر سمجھوتہ قبول نہیں ہے، کشمیریوں کا لہو برائے فروخت نہیں ہے، حکومت اور فوج کی جانب سے بھرپور جواب آنا چاہیے تھا صرف زبانی بیان بازی سے بھارتی جارحیت رک نہیں سکتی ہے، عملی اقدام اٹھانا ہوگا،اس موق صحیح موقع ہے اقوام متحدہ میں کشمیر قراردار پر پھر آواز اٹھائی جائے ، بھارت کا ریاسٹی جبرامن کے ساتھ ختم نہیں ہوسکتا ہے۔
اگر ہندو بنئے کو جنگ کرنی ہے تو ہم تیار ہیں، مذہبی قوتوں کوبھارتی دہشت گردی کے خلاف متحد کرینگے، میڈیا سیل انچارج سیف الاسلام، فوٹو گرافر حارث وکیل، میڈیا ڈائریکٹر ریحان ملک، ررپورٹر عاقب قریشی، عابد انصاری اور جمعیت علماء پاکستان ترجمان ماہانہ احوال کی ٹیم کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ بھارت غزوہ ہند کو یاد رکھے جب بھارت کاہر شہر مسلمان فوج کے پیروں تلے روندا جائے گا،کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، رسول اللہ ۖ کی احادیث سے ثابت ہے کہ غزوہ ہند کا معرکہ ہوگا اور اسلامی لشکر فلسطین کو آزاد کریگا لیکن اس سے پہلے افغانستان ، پاکستان اور بھارت کو یکجا کر کے واحد اسلامی مملک بنائی جائے گی، اسلام اپنے نشاة ثانیہ کو ضرور دیکھے گا، جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔