کشمیر کالونی وائی ایم سی اے کی غیر قانونی فروخت کا نیب اور دیگر تحقیقاتی ادارے نوٹس لیں

NAB

NAB

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق سٹی کونسلر ملک اسحاق اور کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کالونی (اختر کالونی روڈ) کے وائی ایم سی اے کی عمارت غیر قانونی فروخت کیئے جانے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کرے۔

اپنے مشترکہ بیان میں ملک اسحاق اور نعیم کھو کھر نے کہاکہ وائی ایم سی اے مسیحی قوم کی ملکیت ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ جو جب چاہے اپنے ذاتی مفادات کے لئے اسے فروخت کردے پہلے کراچی وائی ایم سی اے اور اب کشمیر کالونی وائی ایم سی اے مفاد پرستوں کے ہاتھوں کھلونا بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ مسیحی قوم کے نام پر لوٹ مار و قبضے کرنے والی مافیا کے ایک الہ کار کو سندھ حکومت میں شامل کرادیا گیا جو اپنے سرپرستوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے مگر مسیحی عوام اب کسی کو بھی اپنے نام پر لوٹ مار نہیں کرنے دینگے اور ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائیگا۔

ملک اسحاق اور نعیم کھو کھر نے اُمید ظاہر کی کہ نیب اور دیگر تحقیقاتی ادارے ہمارے مطالبے کا فورہ نوٹس لیکر بلا امتیاز کاروائی کرکے مسیحی عوام کو انصاف فراہم کرینگے۔