مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/8/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) المسلم ریسرچ فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میںآزادی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ،جس میں کارکنان کی بھرپور شرکت آزادی کشمیر کانفرنس سے حافظ احمد علی شیرازی چیئرمین المسلم ریسرچ فاؤنڈیشن پاکستان اور سلیم اسلامک انسٹی ٹیوٹ لاہور کے صدر قاری سلیمان سلیم اور مسلم فورس کے امیر ضیاء الرحمن شاہد کا خطاب، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کو آزاد کروا کر ہی دم لیں گے کشمیر کی تحریک کو کبھی روکا نہیں جا سکتا کشمیر کی عوام پاکستان سے محبت کرتی ہے اور پاکستان کی عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ کشمیری عوام کا ساتھ دے کشمیر پر انڈین آرمی نے غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور کشمیر کی عوام پر ظلم و ستم کبھی برداشت کریں گے ہماری حکومت کو چاہیئے کہ وہ کشمیری عوام کی آواز کے ساتھ آواز کو بلند کریں اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں سید علی گیلانی اور یسین ملک کو سلام پیش کرتے ہیں جو کشمیر کی آزادی کے لئے دن رات ایک کر کے جدوجہد کر رہے ہیں ہم کشمیر کی ماؤں بہنوں کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے ہم ہر کشمیری کا بدلہ لیں گے جن پر ظلم ہوا کشمیر ہمارا تھا اور اس کو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا حصہ بننے سے روک نہیں کر سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ناصر علی ترابی ایڈووکیٹ کوقتل کرنے والے نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد میت آبائی گائوں روانہ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز ماڈل ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کیس میں بھی سردار لطیف کھوسہ کی معاون ناصر علی ترابی ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پل نہرگدوکی سے ملنے والے چھ سالہ بچے محمد احمدکو6روز قبل لاہور سے اغوا کیا گیا تھا، تھانہ شالیمار کے تفتیشی آفسر نے لاش قبضہ میں لیکر ورثہ کے حوالے کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نپل نہر گدوکی سے چھ سالہ نا معلوم بچے کی لاش ملی تھی، جسے 17اگست کو لاہور سے اغوا کیا گیا تھا، بچے کے والد تھانہ باٹا پور کے رہائشی احمد اسد اللہ نے تھانہ شالیمار لاہور میں 17اگست کو نا معلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، علم ہونے پرچوکی انچارج بیدیاں سب انسپکٹر محمد سلیم نے لاش ورثہ اور تھانہ شالیمار کے تفتیشی کے حوالے کر دی۔