سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں دو بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے بھارتی فوج کا ایک مجاہد کو شہید کرنے کا دعویٰ فوج کی گولہ باری سے دو رہائشی مکانات تباہ، قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کے دوران مشتعل افراد کا فوجی قافلے پرحملہ، فوجی اہلکاروں کے لاٹھی چارج میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے مضافاتی علاقے کریوہ مانلو میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر قابض فوج نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ایک پناہ گاہ میں موجود مجاہدین نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد باقاعدہ جھڑپ شروع ہو گئی۔