برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں ایک وفد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلا ف سات اگست کو ہالینڈ کے شہرھیگ میں ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوگا۔
مظاہرے کا اہتمام زیب خان کی قیادت میں قائم کشمیر سنٹر ہالینڈ کر رہا ہے۔ علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ ہ وہ مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
عالمی برادری فوری مداخلت کرکے مقبوضہ کشمیرمیں سویلین آبادی کے خلاف بھارتی مظالم رکوائے۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی فوج نہتے لوگوں کے خلاف طاقت کا اندھادھن استعمال کررہی ہے۔ خاص طورپر بے گناہ لوگوں پر پیلٹ گن استعمال کی گئی ہے اور اس سے متاثرہ ہونے والوں میں زیادہ تربچے ہیں جن کے چہروں اور سروں پرگہرے زخم آئے اور بہت سے آنکھوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
علی رضاسید کاکہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی یہ صورتحال ہرگزقابل قبول نہیں۔ کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کابھی مطالبہ کیاہے ۔عالمی طاقتوں کو چاہیےے کہ کشمیرکے دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرے اورامن کا عمل شروع کروائے۔
عالمی برادری کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ کشمیر پر مستقبل کے مذاکرات میں کشمیریوں کی نمائندگی بھی اشد ضروری ہے تاکہ یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوسکے۔خطوط مہم شروع کیا۔
یادرہے کہ کشمیرکونسل ای یو نے کشمیریوں کی مظلومانہ آوازکو اجاگرکرنے کے لیے ایک سفارتی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کو خطوط لکھے جاچکے ہیں اور دنیاکے اہم ممالک اور تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی مراسلہ جات کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔