کشمیریوں کے حوصلہ وہمت کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت کے غاصبانہ قبضے سے کشمیر کو آزادی دلائے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی ،کشمیریوں کے ہمت حوصلوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ہفتہ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں’’ یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے حوالے سے مفتی محمد نعیم نے کہا کہ کشمیری عوام کی اسلام اورپاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جہاں کے مسلمانوں کو اسلام اور پاکستان سے محبت کی سزادی جارہی ہے ، یہ مسئلہ صرف بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، امریکا سمیت دیگر عالمی امن کے ٹھیکدار کشمیر ی مسلمانوں کی آزادی کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ خطے میں پائیدار امن کا خواب کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھورا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 67سال سے کشمیر کے باسیوں سے آزادی حق چھین کر ان پر ظلم کے پہاڑ دھائے گئے ہیں اورکشمیریوں کو حق آزادی کے مطالبہ سے دستبردار کرنے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کیے گئے حتی کہ بھارت نے ریاست جموں و کشمیر میں آٹھ لاکھ سیکورٹی فورسز کی تعینات کیے تاکہ کشمیری مسلمان اپنی آزادی کے مطالبہ کو چھوڑ دیں قربانیاں پیش کر رہے ہیں لیکن ان کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ناکام ہوچکی ہے، جبکہ وطن عزیز کی حکومت نے بھی کشمیر کے مسئلہ پر کوئی پیش رفت نہیں کی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جوہر گز خیر خواہ نہی ہوسکتاوطن عزیز میں قتل و غارت گری اور تخریبی کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت بھی ملے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مولانا طارق جمیل جامعہ بنوریہ عالمیہ میں خصوصی بیان کرینگے
کراچی ()معروف عالم دین ومبلغ مولانا طارق جمیل (آج)5فروری 2017کوبعد نماز مغرب جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں عوام الناس علماء وطلبہ سے خصوصی خطاب کریں گے ، جبکہ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے صاحبزادے مولانا فرحان نعیم کا نکاح بھی پڑھائیں گے ،