کراچی (نمائندہ اسپوررٹس) یوم کشمیر اوپن کراٹے چیمپئین شپ کے مقابلے ڈسٹرکٹ کورنگی کی جیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے۔ شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے زیر اہتمام اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیرنگرانی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی پر کھیلے گئے گرلز وبوائز انفرادی کاتا اور انفرادی کومیتے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے شوتوکان کراٹیکاز ابتدا سے ہی چھائے رہے ، جنہوں نے مجموعی طور پر 12گولڈ اور 4سلور میڈل حاصل کر کے ونر ٹرافی اپنے نام کی۔کراٹے کومیتے کے مقابلے گرلز کے چار اور بوئز کے دس مختلف اوزان میں ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے رولز کے مطابق کروائے گئے۔
شوتوکان کراٹے کی ٹیم میں استشنیٰ نے دو ویٹ میں کھیلتے ہوئے دو گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ انشال حسین، وجاہت، وائز صدیقی، ارحم خان ، شاہ فہد، محمد وثیق، راحم صدیقی، شاہ میر حسین، حنین خان اور عبدالرحمن نے گولڈ میڈل جبکہ ابیحہ شہریار، فواز خان، مدثر علی انجم اور محمد ارشاد نے سلور میڈ ل حاصل کئے۔ ڈسٹرکٹ ملیر سے تعلق رکھنے والی ٹیم گوجوریو کراٹے کھن شو کان پاکستان نے 4گولڈ اور 11سلور میڈل حاصل کرکے رنراپ ٹرافی حاصل کی، گوجوریو کراٹے کی ٹیم میں علیحہ، فیضان اور محمد اعظم نے گولڈ میڈل جبکہ عمر، نوفل، فراز، علی مغل، شاہ زیب، اسد احسن، اذان اور شاہ جہاں نے سلور میڈل حاصل کئے۔ سینسی ناصر احمد، سیمپائی عبدالرحمن اور شیہان شہزاد احمد نے ریفری کے فرائض انجام دئے۔
سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد، سندھ ماس ریسلنگ کے سیکریٹری اور تائیکوانڈو کے سینئر ماسٹر ناصر علی، کراٹے کے نیشنل ریفری اور ماڈرن اسلامک مارشل آرٹ پاک فن کے بانی ڈاکٹر ظہور بیگ رحمانی اور گوجوریو کراٹے کے پاکستان چیف شیہان جاوید علی نے کامیاب کراٹیکاز کو میڈ و سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے جبکہ این ایم جی سی پاکستان کے سیکریٹری اور کک باکسنگ کے معروف کوچ ماسٹر راجہ غضنفر، این ایم جی سی حیدرآباد کے سیکریٹری اور تائیکونڈو کوچ ماسٹر فیصل خان، کراچی ویٹ لفٹنگ کے محمد راشد،باڈی بلڈنگ کے سلمان اور ٹیموں کے مینیجرز کو شیلڈز ایوارڈ کی گئیں، چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزر شیہان شہزاد احمد نے مہمانان خاص ظہور بیگ رحمانی، سید ناصر علی، جاویدعلی اور نفیس احمد کو خصوصی شیلڈ پیش کیں۔ اس موقعے پر آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے شمشیر کا خوبصورت تحفہ شیہان شہزاد احمد کو پیش کیا گیا۔