نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلیے تیار ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے نائب نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے دیگر تنازعات کی طرح ہمارے دفاتر مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہیں اس کیلیے پاکستان اور بھارت کی جانب سے درخواست کی ضرورت ہے۔
بان کی مون کے قائم مقام نائب ترجمان فرحان حق نے اقوام متحدہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں درخواست دیں تو موجودہ صورتحال میں اقوام متحدہ مسئلہ کے حل کیلیے ثالثی پر تیار ہے۔