اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف اپنی فوج سری نگر ایئر پورٹ پر اتاری اور کشمیر پر قابض ہو گیا۔ بھارت سرکار نے کہاکہ فوج کوفوج ڈوگرا مہا راج ہری سنگھ کے مطالبے پر بھیجا گیا ہے اور حالات معمول پرآتے ہی فوج واپس چلی جائے گی۔ کئی دہائیاں گزر چکیں، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملانہ ہی فوج مقبوضہ کشمیر سے نکلی۔بھارت کے ظلم تشدد ابھی تک جاری ہیں۔
کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ یوم سیاہ بھارت یا اس کی عوام کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو حق آزادی سے محروم رکھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناتے ہیں۔ دونوں ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت ان پر ظلم و تشدد بند کرے، انہیں خودارادیت کا حق دے تووہ بھی اس کی خوشیوں میں شریک ہونے کو تیار ہیں۔