بھمبر کی خبریں 17/11/2014

Bhimber

Bhimber

کشمیر فریڈ موومنٹ کے سنیئر نائب صدر حاجی یاسین، صدر برطانیہ زون چوہدری غلام حسین، ڈاکٹر مظہر کیانی،

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈ موومنٹ کے سنیئر نائب صدر حاجی یاسین، صدر برطانیہ زون چوہدری غلام حسین، ڈاکٹر مظہر کیانی، حاجی عبدالحمید، انجینئر سردار آفتاب حسین، زاہد حسین کلیال، آفتاب حسین، اظہر احمد، منظور ایڈووکیٹ، ڈاکٹر مسعود رضا، حاجی نواز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری عبدالمجید اور اسکی نالائق کابینہ کے وزراء عوامی سفارت کاری سے نابلد ہیں وہ برطانیہ میں آباد کشمیریوں کے لیے مزید جگ ہنسائی کا باعث نہ بنیں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت برمنگھم میں اپنے جلسے کی حفاظتی انتظامات کی کانامی اور بی بی زرداری کی عدم شرکت کا الزام برطانوی حکومت پر لگا کر مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ خراب کر نے سے اجتناب کریں کشمیرفریڈم موومنٹ کے راہنمائوں نے کہا کہ ہمیں حیرت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اپنی خفت مٹانے کیلئے پاکستانی میڈیا میں جھوٹا بیان دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ برطانوی انتظامیہ نے ان کے جلسے پر پابندی لگائی دینا جانتی ہے کہ کشمیری شہداء کے خون کی حریت کے پاسبان آزادی پسند وں کی طرف سے احتجاج کے خوف سے بی بی زرداری رفو چکر ہو گئے وہ کشمیر ملین مارچ میں بن بلائے مہمان کی حیثیت میں شرکت اور کشمیر کو اپنی سیاسی اڑان کے لیے موقع پرستی کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ہونے والے احتجاج سے خوف زدہ ہو کر ڈپریشن کا شکار ہیںبرطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی نے گذشتہ چند ماہ کے دوران انتھک محنت اور کامیاب لابنگ سے برطانوی ایوان نمائندگان اور برطانوی حکومت کو سیٹیزن ڈائیلاگ میں شریک کار بنایا ہے عالمی سطح پر اس مثبت پیش رفت کو پیپلز پارٹی نو خیز قیادت اور عوامی سفارت کاری سے نابلد آزاد کشمیر میں ان کے بزر جمہورے چوہدری عبدالمجید اور اسکی نالائق کابینہ کے وزراء نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور کشمیری عوام انہیں اپنا قومی مجرم سمجھتی ہے کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنمائوں نے کہا کہ چوہدری مجید اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اپنی چاپلوسی کے دربار کہیں اور سجائیں وہ برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی اور برطانوی حکومتی اداروں کے درمیان عدم اعتماد اور کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہیں ورنہ برطانیہ کے ہر شہر میں ذلت اور رسوائی انکا مقدر بن جائیگی۔
……………………………….
………………………………..
DIG ڈاکٹر لیاقت کے بھائی انتہائی شریف النفس اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں ان کے خلاف سیاسی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) DIG ڈاکٹر لیاقت کے بھائی انتہائی شریف النفس اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر جھوٹا ، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج ہوا ہے جسے فی الفور خارج کیا جائے ان خیالات کا اظہار پنڈی جہونجہ کے رہائیشیوں چوہدری شاہد لنگڑیال ، نائیک ریاض احمد، چوہدری حق نواز، چوہدری محمد افضل نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ DIG ڈاکٹر لیاقت کے بھائیوں نے کسی کے اوپر کوئی حملہ نہ کیا ہے بلکہ چند نوجوانوں نے انکے گھر پر حملہ کیا اور انہیں مارنے کی کوشش کی حملے کے دوران انہوں نے اپنا دفاع کیا جبکہ ان کے خلاف جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا گیا جو کہ خالصتاً سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج ہوا ہے DIG کے بھائی انتہائی شریف النفس اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں آج تک ان کے خلاف تھانہ میں کوئی رپورٹ یا شکایت درج نہ ہے سیاسی مخالفین انکے خلاف متحرک ہیں اور جھوٹے مقدمات درج کروانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھوٹی ، من گھڑت اور بے بنیاد FIR کو فی الفور خارج کیا جائے واقع کی تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے جو کوئی قصور وار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
……………………………….
………………………………..
خون کا عطیہ دینا اجر عظیم کا کام ہے ایک شخص کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خون کا عطیہ دینا اجر عظیم کا کام ہے ایک شخص کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے بھمبر کے اندر تھلسیما سنٹر کا قیام اشد ضروری ہے بھمبر میں تھلسیما کے 30 مریض ہیں جن کو ایک ماہ کے اندر 90 بوتل خون کی ضرورت ہے جس کو بھمبر کے نوجوان ہی پورا کر سکتے ہیں مخیر حضرات اور نوجوان شہید عبدالغفور بوکن ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری ، الحاج محمد اسحاق، چوہدری محمد رشید، پروفیسر اصغر شاد نے شہید عبدالغفور بوکن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام خون کا عطیہ دینے کی اہمیت سے نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید عبدالغفور بوکن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بھمبر میں بلڈ بینک کا قیام خوش آئند ہے بروقت خون کے مل جانے سے مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے خون دنیا اجر عظیم کا کام ہے بھمبر کے نوجوان جس جذبے کے تحت خون عطیہ کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے تنظیم کے سر پرست اعلیٰ چوہدری محمد قیوم عرفا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر میں تھلسیما کے مریضوں کی تعداد بڑی ہے اس وقت شہید عبدالغفور بلڈ بینک تھلسیماکے 30 مریضوں کو خون فراہم کر رہا ہے ہر ایک مریض کو ایک ماہ میں 3 مرتبہ خون لگتا ہے اور اس طرح ایک ماہ میں ہمیں 90 بوتل خون کی ضرورت ہوتی ہے جس کو بھمبر کے نوجوان پورا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلڈ بینک سے اس وقت 417 مریضوں کو خون دیا جا چکا ہے بلڈ بینک کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں مخیر حضرات اور نوجوانوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے سیمینار سے انجینئر صہیب، صدر تنظیم ناصر منظور، حاجی ظفر اقبال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
……………………………….
………………………………..
سانحہ کچہری کے مرکزی ملزم چوہدری عدالت کی انتہائی سخت سیکورٹی میں عدالت پیشی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے چاروں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سانحہ کچہری کے مرکزی ملزم چوہدری عدالت کی انتہائی سخت سیکورٹی میں عدالت پیشی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت تفصیلات کے مطابق سانحہ کچہری کے مرکزی ملزم چوہدری عدالت خان آف دھوڑانوالہ کی عدالت میں پیشی کے وقت ڈسٹرکٹ کمپلیکس بھمبر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا تھا جبکہ سرکاری عمارات کے اوپر بھی پولیس کے نوجوان انتہائی چوکس کھڑے تھے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کی مکمل اور جامع تلاشی لی گئی جبکہ غیر متعلقہ افراد کو داخلہ کی اجازت نہ دی گئی یاد رہے کہ ملزم چوہدری عدالت خان کو مخالفین کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں سخت سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔
……………………………….
………………………………..
ہیڈماسٹر پنڈی جہونجہ چوہدری محمدافضل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکول کے اساتذہ
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہیڈماسٹر پنڈی جہونجہ چوہدری محمدافضل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکول کے اساتذہ ، طلباء اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سکائوٹ سیکرٹری و پی ٹی آئی عابد محمود انجم کی صحت یابی اور ان کی دراز عمری کے لیے دعاکی گئی اور دعا کی کہ راجہ عابد محمود جلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں سکیں یاد رہے کہ راجہ عابد محمودگذشتہ روز دل کے عارضہ میں مبتلا ہوگئے تھے جنھیں فوری طورپر KIC سنٹر میرپورمیں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کاعلاج معالجہ کرنا شروع کردیا ۔