مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرنا قابل مذمت ہے
Posted on July 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرنا قابل مذمت ہے بھارت ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دیے ہیں کشمیری بھارتی مظالم کے آگے نہیں جھکیں گے۔
کشمیرکی آزادی کی تحریک سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کے صدر محمود الحسن ایڈووکیٹ اور محمد منشاء وقار سیکرٹری مالیات KFM نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کر دیا ہے۔
کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں شہید کر رہا ہے بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو کسی صورت تحریک آزادی سے دور نہیںکر سکتا انہوںنے کہا کہ رام بن میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی نہ صرف کشمیری مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔
بلکہ پوری امت مسلمہ کو غم دینا ہے انہوںنے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے ظلم و ستم کانوٹس لے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کاحق دیکر انہیں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کااختیار دیا جائے۔