کشمیر آزاد کرا کے یوم آزادی سری نگر میں منائیں گے : حافظ سعید

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بارش کے باوجود مال روڑ پر جماعت الدعو کی تکمیل پاکستان ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پروفیسر حافظ محمد سعید کہتے ہیں کہ کشمیر کو آزاد کرا کر حقیقی یوم آزادی سری نگر میں منائیں گے۔ بھارت دوستی چاہتا ہے تو پھر کشمیر پر قبضہ ختم کرے۔ جماعت الدعو کے پروفیسر حافظ محمد سعید تکمیل پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا انڈیا کو جنگ کرنا ہے۔

یا نہیں یہ فیصلہ اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ بھارت سے مذاکرات کے مخالف نہیں مگر وہ بلوچستان میں مداخلت ختم کرنے سمیت دیگر اقدامات کرے۔ حافظ سعید نے واضح کیا کہ وہ بھارت کو دھمکیاں نہیں دیتے بلکہ حقائق بتا رہے ہیں بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا فیصلہ نہیں مانیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ حقیقی یوم آزادی سری نگر میں کشمیر کی آزادی کے بعد منایا جائے گا۔ کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں اور کنٹرول لائن کو بارڈر نہیں مانیں گے۔ ریلی سے ٹیلی فونک خطاب میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری امت کی امیدوں کا مرکز ہے اللہ تعالی اس کی سرحدوں کو محفوظ اور اسے امن کا گہوارہ بنائے۔ ریلی سے سکھ رہنما سردار شام سنگھ، حافظ عبد الرحمن مکی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔