کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستانی قوم کا متحدہ ہونا ضروری ہے : امیر پٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے 28 بریگیڈیئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدو چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری محمد انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی اور پاکستان کے آزاد تشخص کا ضامن ایسا محافظ ادارہ ہے جس کے افسران و جوانوں کی خدمات و قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد قوم اور پاکستان خود مختار ممالک کی فہرست میں شامل ہوتا ہے اور محب وطن روشن پاکستان پارٹی افواج پاکستان سے وابستہ ہر فرد کو ان کی خدمات ‘ قربانیوں اور جدوجہد پر سلام پیش کرتی اور یہ یقین رکھتی ہے کہ محافظان پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک و قوم پر کبھی کوئی آنچ نہیں آسکتی کیونکہ اللہ کی رحمت ‘ رضا اور مدد ہمیشہ پاکستان ‘ عوام پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

امیر پٹی نے بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے ڈھاکہ میں تعینات پاکستانی سفیر پر دہشتگردی کیلئے رقم کی فراہمی کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے جبکہ بھارت کشمیر پر قپنے غاصبانہ قبضے کو برقراررکھنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے جس کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو یکجا و متحد ہوکر سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنا ہوگا اورکشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھانی اور جدوجہد کرنی ہو گی۔

Protest

Protest