کشمیر کی آزادی کے لیے ریلیاں اور سیمینار کافی نہیں عملی اقدام کرنا ہونگے۔ عقیل خان

 Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور (پریس ریلیز) عقیل خان کالمسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جواس وقت دشمن کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان اپنی شہ رگ دشمن کے ہاتھ میں زیادہ دیر نہیں دے سکتا۔ کشمیر کی آزادی تک بھارت سے دوستی کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کشمیر سے یکجہتی کے لیے صرف ایک دن جلسے ، جلوس اور سیمنار کافی نہیں ہماری حکومت کو عملی اقدام کرنا ہونگے۔ یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عقیل خان نے کہا کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور حصہ ہے۔

مکار بھارت نے اس پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔امریکہ سمیت وہ ممالک جوانسان کے حقوق کے بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں کشمیر کے نام پرخاموش کیوںہیں؟ کیا کشمیر میں انسان نہیں بستے جو اقوام متحدہ خاموش تماشائی بناہوا ہے۔ وہ دن دورنہیںجب کشمیر ی عوام آزاد ہونگے اور وہاں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہو گا۔