کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بارش کا امکان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) مالا کنڈ ڈویژن اور قبائلی علاقوں سمیت سندھ کے بعض شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ شانگلہ، لوئر دیر اور مالا کنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ ہنگو،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تیزہواوٴں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

میانوالی، بھکر، پڈعیدن سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات، سکھر، لاڑکانہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں گردآلود جھکڑ چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ اور چھور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔