کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کے دل اور زبان کی آواز ایک نہیں ہوتی۔ ”کشمیر ہماری شہ رگ“ کا نعرہ کی معروضی حالات میں حقیقتاً کشمیری اور پاکستانی عوام کو فریب دینے سے زیادہ نہیںکیونکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بہیمانہ بھارتی مظالم کے باجودہمارے حکمران بھارت سے دوستی ‘ خوشگوار تعلقات اور تجارت کے خواہشمند ہیں جس کا بھارت بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔
کشمیری مسلمان اس کے مضمرات کا شکار ہیں ۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والاالمعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ حکمرانوں کا طرز عمل کشمیری عوام کیساتھ جونا گڑھ کی بھارتی جبری تسلط سے آزادی کے خواہشمند جونا گڑھ کی عوام کیلئے بھی حوصلہ شکن ومایوس کن ہے۔