سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے جانیوالے امدادی سامان کو روک دیا جوکہ انتہائی سفاکانہ، غیرانسانی اوربے رحمانہ کارروائی ہے۔
دہلی اور ممبئی میں ایئرپورٹ حکام کشمیرنے سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا جانیوالا سامان کشمیر لے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ یہ انکشاف مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی کوشش کرنیوالے بہت سے رضاکاروں نے کیاہے۔
ایک ڈونر رشید نے بنگلور ایئرپورٹ کہ وہ دوائیں، کپڑوںاور کمبلوں سمیت امدادی سامان کشمیر کے سیلاب زدگان کیلیے بھجوانا چاہتے تھے تاہم ایئرپورٹ حکام نے یہ سامان لے جانے سے انکار کر دیا۔
اسی طرح کی شکایات دہلی ایئرپورٹ سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں مختلف ایئرلائنز نے کشمیریوں کیلیے امدادی سامان لے جانے سے انکار کردیا ہے۔ ایک رضاکار نے کہا کہ انھوں نے بڑی محنت سے کشمیرکے سیلاب زدگان کیلیے ضروری سامان اکٹھا کیا تھا۔
اور وہ اسے مقبوضہ کشمیر بھجوانا چاہتے تھے تاہم انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ایئرلائن ان کا سامان کشمیرلے جانے پر آمادہ نہیں۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کوضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کوشہید کردیا۔