کشمیر ہائی وے منصوبہ، تاخیر اور بے ضابطگیوں، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

PM

PM

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے کے منصوبے میں تاخیر، مبینہ مالی خردبرد اور بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف نے مسلسل شکایات ملنے پر وٹوکول کے بغیر کشمیر ہائی وے معائنے کا اچانک دورہ کیا، ان کی گاڑی اشاروں پررکتی رہی، کوئی سیکیورٹی روٹ بھی نہ لگایا گیا۔

ترجمان پرائم منسٹرآفس کے مطابق وزیراعظم نے جان بوجھ کر منصوبے میں تاخیر اور مبینہ طور پربڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اورخردبرد کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے جرم میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔من پسند ٹھیکیداروں اور حکام کیلئے قواعد تبدیل کرکے اور قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کشمیر ہائی وے کو موٹروے کے معیار کا بنانے کے ساتھ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔