ویانا (اکرم باجوە) آسٹریا نمائندہ اکرم باجوە کی اطلاع کے مطابق کشمیر میں انسانی حقوق کی پائمالی کے خلاف کشمیر اینسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل ریلشین اور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے تعاون سے ایک مورخہ 22 مارچ کوآسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں ایک روزہ کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس میں کشمیر انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سردار امجد یوسف، ڈائریکٹر جناب الطاف حسین وانی، آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر جناب شاہ غلام قادر، وزیر سردار میر اکبر، کشمیر اسمبلی کے سیکرٹری چوہدری بشارت حسین اور قانون ساز اسمبلی کے دیگر ممبران بھی شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریا کی مختلف سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے نمائیندوں نے بھی شرکت کی یقین دہانی کروائ ہے۔