اسٹراسبرگ (پ۔ر) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے بارے میں تصویری نمائش پہلی بار یورپی پارلیمنٹ اسٹراسبرگ میں شروع ہو گئی ہے۔
تصویری نمائش کشمیرای یو ویک کا حصہ ہے جسکی تقریبات ہرسال کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں منعقد ہوتی ہیں۔
نمائش میں فرینچ بلج فوٹوگرافر ’’سیدریک گربے ھائے‘‘ کی تصاویر رکھی گئی ہیں جو انھوں نے کچھ عرصہ قبل مقبوضہ کشمیر سے لی تھیں۔
نمائش یورپی اسٹراسبرگ میں اٹھارہ نومبر تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ اسی طرح کی نمائش کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یورپی پریس کلب برسلز میں بھی جاری ہے جس کا افتتاح گذشتہ ہفتے کشمیرای یو ویک کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کیا تھا۔
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مصائب کے حوالے سے اس تصویری نمائش سے دنیا کو مقبوضہ کشمیرکے مصائب کو سمجھنےمیں مدد ملے گی۔
کشمیرای یو ویک کے بارے میں انھوں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو ویک کی سالانہ تقریبات کے انعقاد سے کشمیرکاز کو آگے بڑھانے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔
فرنچ بلج فوٹو گرافر ’’سدریک گربے ہائے‘‘ نے ان تصاویر کے ذریعے بندوق کے سایے میں بسنے والے کشمیریوں کے مصائب کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان فوٹوز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مقبوضہ کشمیرکے معصوم لوگ اتنے گھمبیر حالات میں آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں اور اس دوران انہیں کن تکالیف کا سامنا ہے۔
گذشتہ ہفتے کشمیرای یو ویک جس کو ’’تقسیم ہند کا باقاعدہ ماندہ مسئلہ: پائیدار امن کی تلاش‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے، کی تقریبات کے دوران مذاکرے، سیمینارز، کانفرنسیں اور مباحثے بھی ہوئے جن وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر، اراکین یورپی پارلیمنٹ، دانشور، اسکالرز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔