لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان مذاکرات اورمودی سرکار محدود جنگ کی بات کر رہی ہے۔
سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کوجنگ سمجھنا چاہیے، کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت اگر جنگ چاہتا ہے تو یہ جنگ اس کے شہروں میں لڑیں گے۔
لاہور میں دفاع پاکستان ریلی کے اجتماع سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 71ء کی لڑائی کو جنگ نہیں مانتے، 71ء میں سازش ہوئی تھی۔
چھ ستمبر کو جنگ ہوئی جب لاہور پر قبضے کے ناپاک ارادے سے آنے والا بھارتی فوج کا جنرل اپنی جیپ اور حساس دستاویزات چھوڑ کر بھاگ گیا تھا،اور بھارتی حملہ آوروں کو پاک فوج کے جوانوں نے جہنم واصل کیا۔