اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی تنازع ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے پُرامن حل کے لیے کام کرے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں و کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا جس کے خلاف آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔