ڈجکوٹ (جیوڈیسک) کشمیر پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف ڈجکوٹ میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ڈجکوٹ سیف الرحمان نے کی جبکہ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تحصیل صدر منظور احمد اور ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن تحصیل فیصل آباد سٹی ریاض احمدنے خصوصی شرکت کی، ریلی میں سکولز کے طلبہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کیا گیا۔