نئی دہلی (جیوڈیسک) ہندوانتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے رائوت نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا ایک لازمی حصہ ہے جسے پاکستان بھارت سے کبھی نہیں لے سکتا، پاکستان کشمیر کے بارے میں کیا کہتا ہے اسکی پرواہ نہیں کرتے۔
مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے رائوت کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت میں کشمیر کا کردار ہمارے اور حکومت کے لئے واضح ہے۔ ہم صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ ایک متحدہ بھارت کی بھی بات کرتے ہیں۔