ویانا (اکرم باجوہ) ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے صد رحاجی محمد ارشد باجوہ نے ویانا جنگ کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ جو انڈیا کی جانب سے ظلم و ستم کیا جارہا ہے اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے سلسلہ میں پوری دنیا میں 27اکتوبر کو بلیک ڈئے کے طور پر منایا جاتا ہے اسی سلسلہ میں انڈیا کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کی جانب سے 27 اکتوبر بروز جمعہ سپہر 15 بجے سے لیکر 18 بجے تک 22ڈسٹرکٹ اقوام متحدہ ویاناکے سامنے محمد اسد پلاٹس پر ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی،سیاسی،رفاہی، سماجی ،صحافی اور تاجر برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے اس پُرامن احتجاجی مظاہرہ میں اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے شرکت کر کے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے ۔(نوٹ ) وقت کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے۔