سری نگر (جیوڈیسک) ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہو گئے۔
شہادتوں کے بعد وادی بھر میں بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیاں جھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے۔