پلواما (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوان کشمیریوں کو نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شہید کر ڈالا۔
اس واقع کے بعد ضلع بھر میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا، جس سے جھڑپوں کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی ضلع پلواما اور بارہ مولہ میں بھارتی فورسز نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کشمیریوں کو شہید جب کہ ایک مکان کو نذر آتش کر دیا تھا۔