مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید
Posted on May 22, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Indian Army
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور آج فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید کر دیا جب کہ قابض انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com