مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

Indian Army

Indian Army

سری نگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔