سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے میجر نے خودکشی کرلی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے رام بن ضلع میں تعینات بھارتی فوج کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے سرکاری اسلحے سے اپنے گھرمیں خود کشی کی۔
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے قابض بھارتی فوجی ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور اب تک 150 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔