سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور آج پھر نام نہاد آپریشن کے نام پر دو کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔
قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر اور ضلع بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی جب کہ سڑکوں پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں کرفیو نافذ ہے اور وادی میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔