سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کی جس کے دوران بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع اننت ناگ کے بھی کچھ علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی جب کہ پلوامہ اور شوپیاں میں قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مارچ کے مہینے میں 26 کشمیریوں کو شہید کیا، گزشتہ ماہ شہید کیے گئے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے نام پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ ماہ 251 کشمیری زخمی اور 148 گرفتار کیے گئے جب کہ 51 گھروں کو تباہ کیا گیا۔