سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے قصبے بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک 50 سالہ خاتون کو دانستہ طور پر ٹکر مارکر قتل کر دیا۔
واقعے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے زبردست احتجاج کیا اور اس دوران پولیس اسٹیشن پر شدید پتھرائو کیا۔ بھارتی فوج کی 7 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک گاڑی نے بانڈی پورہ پولیس اسٹیشن کے متصل پل کے نزدیک ایک خاتون راہگیر کو بری طرح سے کچل ڈالا۔
سعیدہ بیگم نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔واقعے کے بعد دکانیں آناً فاناً بند ہوگئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔مشتعل لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس سٹیشن پر پتھرائو کیا۔