اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے پر زور دیا ہے۔
جموں وکشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سفیروں کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکا ہے، 5 اگست 2019 کے بھارتی غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ خطہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورتحال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیرکے مظلوم عوام سے یکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔