کشمیر (جیوڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضمنی انتخابات پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرنے والے مظاہرین پر گولی چلا دی جس کے نتیجے آٹھ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام نے آٹھ مظاہرین کی ہلاکت اور ایک سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر اسکولوں میں جبری چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ تمام دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر سن 1947 سے اختلافات چلے آرہے ہیں اور اس وقت سے اب تک کشمیر کی آزادی کی تحریک میں 70 ہزار سے زائد افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔
جموں کشمیر میں مزاحمتی گروپ سن 1989 سے اب تک پاکستان کے ساتھ یا پھر اپنی مکمل آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔