اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
حالیہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان اور خیبر ایجنسی کے پہاڑی علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن میں ہلکی اور تیز بارش کاامکان ہے۔ اس دوران کشمیر، راولپنڈی، جہلم، چکوال اوراٹک میں چند مقاما ت پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ منگل کو سب سے زیادہ بارش منڈی بہائولدین میں 67 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔