مسئلہ کشمیر انگریزوں کی بد نیتی اور بھارتی حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔فیض الحسن
Posted on February 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: مسئلہ کشمیر انگریزوں کی بد نیتی اور بھارتی حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ عالمی برادری دوہرا میعار ترک کر کے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔ حکومت کو واضع پالیسی اپنا کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے عالمی فورم پر آواز بلند کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ، مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما عابد انوار علوی ، صاحبزادہ محبوب الحسن ، حماد اکبر خان گشکوری ، سردار غلام عباس خان سیہڑ ایڈووکیٹ نے الگ الگ بیانات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 66 سال سے کشمیری بھائی بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سوا لاکھ کشمیری مسلمان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ خواتین بیواہ اور بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ جنہیں حق خود ارادیت دلوانا حکمرانوں اور عالمی دنیا کی ذمہ داری ہے تا کہ کشمیری مسلمان بھائی آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی بھر پور حامیت کا اعلان کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com