مسئلہ کشمیر عالمی قوانین کے مطابق حل سے ہی ممکن ہے: مولانا فضل الرحمن

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ نے لاہور میں جے یو پی نورانی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا بھارتی وزیراعظم کو زمینی حقائق کا ادراک ہو گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ طالبان سے جاری مذاکراتی عمل اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے اور اس وقت ہونے والی بمباری ناقابل بیان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات پر زیادہ خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے اس موقع پر جے یو پی نورانی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم بھی دوستوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم مسئلہ کشمیر کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔