مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی قراردادوں کے مطابق نکالنا چاہئے،چوہدری خالد جٹ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد( پ ر) موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی قراردادوں کے مطابق نکالنا چاہئے۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کو منایا جاتا ہے لیکن پورا سال کشمیر کے مسئلے پر نہ کوئی اپنی آواز بلند کرتا ہے بلکہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔

67 سال گزرنے کے باوجود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا گیا جس پر عالمی برادری کی خاموشی مضحکہ خیز ہے۔ سلامتی کونسل’ او آئی سی جیسے ادارے مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں جبکہ امن کے بلند وبانگ دعوے کرنے والا امریکہ بھی اس مسئلے کو حل کرانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے کشمیر اور فلسطین کے مسائل سالہا سال سے حل طلب ہیں۔

خالد جٹ نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشیمر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لہٰذا تمام حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں بلکہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں۔