کراچی (اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر سیمینار بعنوان ”تکمیل پاکستان ” سے خطاب کرتے ہوئے نواب آف جونا گڑھ ہز ہائی نیس جہانگیر خانجی ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی ‘ حاجی سلیمان پڈھیار’ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ محمد صدیق بلوچ ‘اسمٰعیل جونیجو ‘ محمد علی ممو بھائی ‘ حاجی جان محمد کارا ‘ابراہیم کچھی ‘ مصطفی خان ‘ سلیم لودھی ‘ عدنان میمن ‘ شبیر حسین قریشی ‘ علی مراد ابوبکر ‘ نعمان وڈیرہ ‘ ناصر پٹیل ‘ اسمٰعیل عمر کعبہ والیہ ‘ سید اصغرعلی شاہ باپو ‘ عامر باپو عابد ‘ ڈاکٹر سمیرا ‘ ڈاکٹر مونا ‘ فاطمہ میمن ‘ روزینہ عرف روزی خان ‘ روبینہ شاہین و دیگر رہنماؤں نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے۔
جس کا تحفظ ہر پاکستانی شہری کا فریضہ ہے اسلئے ہر شہری کو پاکستان سے محبت ‘ اس کی حفاظت کے عزم اور اس کی ترقی کیلئے کردار کی ادائیگی کے عہد کی تجدید کی ضرورت ہے۔
گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ کشمیر اور جونا گڑھ کے بغیر پاکستان ادھورا ہے مگر افسوس کے حکمرانوں نے نہ صرف جونا گڑھ کے حوالے سے چپ سادھی ہوئی ہے بلکہ کشمیر کے حوالے سے بھی حکومتی کردار و مؤقف ماضی جیسا مضبوط و مستحکم دکھائی نہیں دے رہا جو یقینافکر انگیزہے۔