سری نگر (جیوڈیسک) سری نگر ضلع پلواما میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 مبینہ عسکریت پسند مارے گئے۔مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 2نوجوانوں کے قتل کے خلاف مختلف جماعتوں نے شٹرڈاون کا اعلان کیا تھا جس پر کاروباری مراکز ،دفاتر، دکانیں اور اسکول بند رہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔
دوسری جانب پلواما ڈسٹرکٹ میں پولیس، فوج اور پیراملٹری فورسز نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران 3 مبینہ عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر کے آئی جی عبدالغنی میر کا کہنا تھا کہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا۔