مقبوضہ کشمیر: قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

Maqboza Kashmir

Maqboza Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں فوجی مظالم کے خلاف پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لئے وادی بھرمیں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے مظاہرین پر بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چھ افراد کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا۔ عوام نے بھارتی مظالم کے خلاف وادی کشمیر میں شٹرڈاون ہڑتال کی اور شہیدوں کے جسد خاکی کے ساتھ مظاہرے کئے۔ بھارتی فوج نے بڑھتے ہوئے مظاہروں کو روکنے کے لئے وادی میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔