مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ، 6 کشمیری شہید

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے چھ کشمیری شہید ہو گئے۔ ضلع رامبن میں بھارتی فوج نے رات گئے مقامی مسجد کے امام کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر کشمیری شہری بی ایس ایف کے کیمپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

بھارتی فوج نے پہلے ڈنڈوں سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور پھر ان پر فائر کھول دیا جس سے چھ مظاہرین شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد وادی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔