اسلام آباد (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکتوں اورقرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف کشمیریوں نے اسلام آبادمیں احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
اسلام آباد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی کے مظاہر ے میں شریک افراد نے 17 جولائی کو بھارتی فورسز کی طرف سے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے، 18 جولائی کو 6 کشمیریوں کو شہید کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر اعلانیہ کرفیو ختم کیا جائے۔