مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، محمد زبیر صفدر
Posted on July 22, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(22جولائی 2013) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدرنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ۔ ضلع رام بن میں بے گناہ نمازیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا جس پر سلامتی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی مضحکہ خیز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم کی پاداش میں حریت رہنمائوں کی نظر بندی بھی شرمناک ہے۔ ہندوستان کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور اب نت نئے حربوں کے ذریعے اپبے قبضے کو قائم رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
انہو ں نے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سلامتی کے دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور ہندوستان پہ کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کروانے کے لئے دبائو ڈالا جائے۔ انہوں نے کشمیر کے مظلوم عوام سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔