کشمیر اور کشمیریوں کی آواز خدانے سن لی میری
Posted on March 24, 2020 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Kashmiris
خدا نے سن لی میری عرش کو ہلا ہی دیا
ہوں کس عذاب میں دنیا کو بتا ہی دیا
میری ردائیں چھنی سامنے تمہارے ہی
ردائیں چھیننے والوں کا منہ چھپا ہی دیا
ہمیں جو روکتے تھے سجدوں اور عبادت سے
انہیں کو گھٹنوں پہ تو نے بھی رب جھکا ہی دیا
ہمارے گھر کے اندھیروں سے لاتعلق تھے
انہیں چراغ جلانے کا پھر مزا بھی دیا
ہماری بیٹیاں لٹتی رہیں جہاں والو
خدا کا خوف نہ اس نے تمہیں دلا ہی دیا
ہماری بھوک تماشا تھی اک مذاق تھی اور
تمہیں تو بھوک کی لذت سے آشنا ہی کیا
ہمارے سامنے جاں دی ہمارے پیاروں نے
تمہیں دواؤں کے ہوتے ہوئے رلا ہی دیا
اب اس سے بڑھکے تعارف ستم شعار کا کیا
جو زخم دیتا ہے اور دیکے مسکرا بھی دیا
نہیں ہے مجھ سے تو غافل یقین تھا مجھکو
اگرچہ دل نے دعاوں کو ورغلا ہی دیا
روہنگیا ہو یا کشمیر شام ہو کہ فلسطین
خدا تو سب کا ہے ممتاز یہ دکھا ہی دیا
کلام : ممتاز ملک.پیرس
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com