برنلے (پ ر) جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ ترک صدر طیب اردوان کے کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اس ضمن میں حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کو پوری ریاست جموں کشمیر کے عوام کی نمائندہ اور بااختیار حکومت تسلیم کرکے معاملے کے پرامن سیاسی حل میں پیش رفت کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر مسفر حسن صدر لبریشن لیگ برطانیہ ترک صدر طیب اردوان کے آج کے اس بیان کہ کشمیر کے مسئلے کا بامعنی حل تلاش کیا جائے گا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر مسفر حسن نے اسے کشمیری عوام کی قربانیوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ساری دنیا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت کر رہی ہے ان حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومت پاکستان اس مسئلہ کے پرامن سیاسی حل اور ایک باوقار حل جس میں کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شامل ہو کے حصول کیلئے حکومت آزاد کشمیر کو پوری ریاست جموں کشمیر کے عوام کی نمائندہ حکومت تسلیم کرکے منتخب نمائندوں کو بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور سیاسی حمایت کے حصول کے راستے کھولے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجویز جو جناب کے ایس خورشید نے 1962 میں پیش کی تھی یہ بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے اور اس پر عملہ درآمد کرکے ہی مسئلہ کشمیر کا آبرومندانہ خل ممکن بنایاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں لبریشن لیگ برطانیہ جلد ہی ہم خیال سیاسی قوتوں کے ساتھ ملکر ریاست جموں کشمیر سے ایک لائحہ عمل تشکیل دے کر ایک جامع قومی تحریک کی ابتدا کرے گی۔
جس کے ذریعے ساری دنیا کی سیاسی قوتوں کی حمایت حاصل کرکے ریاست جموں کشمیر کی آزادانہ رائے سے مسئلے کا ختمی حل تلاش کر کے اس پر عملدآمد کروانے کی کوشش کی جائے گی۔