قصور کی خبریں 17/11/2016

Amanat Zaib

Amanat Zaib

قصور (بیورورپورٹ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے کہاہے کہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنائیں گے، نسل نوکے ذہنوں میں اپنے اسلاف،اسلامی ومعاشرتی اقدارکو راسخ کرنے کی بجائے موجودہ صوبائی حکومت اوران کے تمام حلیف قوم کے مجرم ہیں ایم ایم اے دورسے نصاب میں تبدیلی کا بتدریج آغاز کیاگیا موجودہ حکومت اوران کے حلیفوں نے ہر حد پارکرتے ہوئے پختون اوردیگر مقامی ثقافتوں پر کاری ضرب لگائی ہے تعلیمی اداروں میں اسلام پاکستان اورنظریہ پاکستان کے منافی نصاب پڑھانانیابنگلہ دیش بنانے کے مترادف ہے تحریک انصاف جماعت اسلامی قومی وطن پارٹی کے قائدین انتہاء درجے کی لاعلمی پر فائزہیں یا NGOs کے سامنے بے بس ہیں ہر دوصورتوں میں ان کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا،صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپوزیشن پارٹیوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے بارہا مختلف فورمز کی توجہ دلانے کے باوجود نصاب میں کی جانے والی تبدیلیوں کو واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی صوبہ بھر میں کی جانے والی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں نصاب کی حالیہ تبدیلیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کو واپس لینے کے خلاف ملک گیر احتجاج کرسکتے ہیں قوم کی اساس اوراساسی عقیدوں پر ضرب لگا تے ہوئے خدمت اورتبدیلی کے نعرے بلاجواز ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mian Farooq

Mian Farooq

قصور (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے میاں فاروق احمدانصاری نے کہا ہے کہ قطر کے شہزادے کی فرضی کہانی حکمران خاندان کو بچا نہیں سکتی، حکمران خاندان نے اپنے ناجائز اثاثوں بارے جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ نواز شریف کی عدالت سے نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ اقتدار کو دولت سازی کا ذریعہ بنانے والے رسوا ہوچکے ہیں۔عدلیہ نے کرپٹ حکمرانوں خاندان کے خلاف فیصلہ میرٹ پر نہ سنایا تو قوم کا اعتماد عدلیہ پر ختم ہو جائے گا۔ بھارت کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔ بھارت سے7شہید فوجیوں کا بدلہ لینا حکمرانوں پر قرض اور فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میاں فاروق احمدانصاری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ پانامہ لیکس مقدمہ میں شریف خاندان کے بچنے کا کو ئی راستہ نہیں بچا۔ جمعہ 18نومبر کو سانحہ در گاہ شاہ نورانی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔مودی پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکمران حرمین شریفین کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، مقد س مقامات کے انتظامی امور مسلم ممالک کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کئے جائیں، نندی پور پراجیکٹ پر ہونیوالی کرپشن کا بھی حکمرانوں سے حساب لیا جائے،حکمران خاندان کے تمام افرادکے بیانات میں تضادات ہی سب سے بڑا ثبوت ہے۔

Nasir khan

Nasir khan

قصور (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے چےئرمین مارکیٹ کمیٹی ناصرمحمودخاں اور وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدخان نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سے پاکستان کامعاشی مستقبل روشن ہو گیا

گوادر پورٹ سے پہلے تجارتی بحری جہاز کی روانگی کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان کی آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کریں گی۔

موجودہ حکومت کے دور میں گوادر پورٹ کا افتتاح اور پہلے بحرے جہاز کی روانگی بہت مثبت اقدام ہے۔

گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ناصرمحمودخاں وائس چےئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدخان نے کہاکہ مقامی تاجر برادری گوادر پورٹ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہے۔

Jamil khan

Jamil khan

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کاروباری افراد کو دی جانے والی سہولیات مقامی تاجروں کو بھی دی جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کئے جا سکیں۔

وائس چےئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدخان نے کہاکہ گوادر پورٹ سے ہونے والی تجارت کے باعث پورے خطے کے ممالک استفادہ حاصل کریں گے۔

پوری قوم حکومت اور پاک افواج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے اقتصادی راہداری کی تعمیر سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے اور مخالفت کرنے والوں کو کچل کر رکھ دیا جائے۔

قصور (بیورورپورٹ) قصور پو لیس نے گزشتہ شب جنرل ہو لڈ اپ کے دورا ن سپیشل نا کہ بندی کر کے سنگین نو عیت مقدما ت میں ملوث اے کیٹگری کے 2خطرناک مجرما ن اشتہا ر یوں سمیت21جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیا،73مشکوک موٹرسائیکل کو مختلف تھانہ جات میں بند کرنے کے علاوہ ناکہ بندی کے دوران سخت چیکنگ بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے گزشتہ شب جنرل ہولڈ اپ کے دوران قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 2خطرناک اشتہاریوں کو گرفتا رکیا اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے19افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ،2رائفل ،پمپ ایکشن،پسٹل،153لیٹر شراب اور3کلو چرس برآمدکی ۔اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ،جعلی نمبر پلیٹ،بلیو لائٹس ،کالے شیشے اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 73موٹرسائیکل کو مختلف تھانہ جات میں بند کرنے کے علاوہ مین فیروز پور روڈ، دیپالپور روڈ،رائیونڈ روڈ اور ملتان روڈ پر ناکہ بندی کرکے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی ۔

قصور(بیورورپورٹ)انجمن طلبا اسلام کے انتخابات ، ملک خرم شہزادضلع ناظم جبکہ ابرار احمد جنرل سیکرٹری منتخب ،انجمن طلباء اسلام ضلع قصور کے برائے سیشن 2016/17زیر صدرات صوبائی پریس سیکرٹری محمد اکرم رضوی ضلعی آفس میں منعقدہوئے جس میں امناء اراکین نے کثرت رائے سے نجی یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے طالبعلم ملک خرم شہزاد کو انجمن طلباء اسلام ضلع ناظم جبکہ ابرار احمد کو جنرل سیکرٹری ضلع منتخب کیا گیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نے امنا ء اراکین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ طلباء یونینز ہر سال انتخابات کرواکر سیاسی جماعتوں کو دعوت فکر دیتی ہیں کہ طلبا یونینز معاشرے میں حقیقی قیادت اور باصلاحیت نوجوان فراہم کررہی ہیں طلبا ء یونینز کے انتخابات پر پابندی آئین پاکستان کی منافی اقدام ہے تیس سال سے وڈیرہ سیاست اور کرپشن کی وجہ سے ملک اتھوپیا کی شکل اختیا ر کرتا جارہا ہے۔

قصور(بیورورپورٹ)چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لیاقت علی ایڈووکیٹ سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ دو ساتھیوں کے ہمراہ کار پر قصور کی طرف جا رہا تھا کی پکی حویلی سے قریب موٹر سائیکل سواروں احمد علی عرف کالی، آصف علی و دو نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے چھین لئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Kasur News

Kasur News